نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں 87مشتبہ اغوا کار گرفتار
ابوجا (اے پی پی):نائیجیریا کی پولیس نے شمال مشرقی ریاست اداماوا میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کارروائیوں کے د وران 87 مشتبہ اغوا کاروں کو گرفتارکر لیا ہے۔ اڈاماوا کے پولیس چیف سیکیرو اکاندے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس نے گزشتہ 3 ماہ کیدوران ریاست بھر میں مختلف کارروائیوں میں 87 مشتبہ اغوا کاروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ان کارروائیوں کیدوران اغوا کاروں کے قبضے سے 20 مغویوں کو بازیاب کر لیا ہے۔