• news

حکومتی معاونت کے بغیر ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ممکن نہیں : رانا نعیم 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) بیلجئیم فرسٹ ہاکی لیگ کے کلب گانتوآس کے پاکستانی نژاد کوچ رانا نعیم نے کہاہے کہ جب تک حکومت اورپرائیویٹ ادارے فیڈریشن کی مالی معاونت نہیں کریں گے ہاکی میں کھویا مقام حاصل کرنا ناممکن ہے۔ صوبائی سطح پرہاکی اکیڈمیاں بنائی جائیں جن میں کھلاڑیوں کوایک سسٹم اورسلیبس کے تحت ایجوکیٹ کیا جائے اور فیڈریشن میں تبدیلیوں کے باوجود سسٹم چینج نہیں ہونا چاہئے ، قومی ٹیم کے کوچزکی پہلی ترجیح ورلڈ ٹاپ ٹین اورپھرٹاپ فائیو میں جگہ بنانی ہونی چاہیے۔ گراس روٹ لیول پرباصلاحیت ، مخنتی‘ فرمانبرداراور کوچزکو فالو کرنیوالے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔رانا ظہیرہاکی اکیڈمی کی طرزپرہاکی اکیڈمیاں بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن