• news

ضمنی انتخابات:  پنجاب کے گیارہ اضلاع میں دفعہ 144نافذ ، اسلحہ کی نمائش پابندی


لاہور ( نمائندہ خصوصی)  ضمنی انتخابات کے موقع پر پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں اسلحہ کی نمائش پابندی ہوگی، دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔راولپنڈی، خوشاب،بھکر،فیصل آباد ،جھنگ شیخوپورہ اور ساہیوال میں دفعہ 144نافذ ہو گی۔ ملتان، لودھراں، بہاولنگر، مظفر گڑھ، لیہ اور ڈی جی خان بھی دفعہ 144کے نفاذ کے دائرہ کار میں رہیں گے، بینک یا دوسرے فنانشل اداروں کے کیش کی حفاظت میں مامور گارڈز کو استثنٰی حاصل ہو گا،دفعہ 144 کا نفاذ فوری طور پر لاگو ہے جبکہ مدت 18جولائی 2022تک رہے گی۔ میڈیاکو دفعہ 144سے استثنا حاصل ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن