• news

بینظیر بھٹو نے ملک عوام اور جمہوریت کیلئے جان دی :چوہدری اختر، ارشاد اللہ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)بینظیر بھٹو نے ملک عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے  جان دیدی وہ بہادر اور محب وطن سیاستدان تھیں اور عوام کے دلوں میں بستی تھیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری اختر آف چھوکر کلاں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام پیپلزپارٹی تحصیل وزیرآباد کے سینئر ناہب صدر سرفراز احمد ساہی کے آفس اتحاد بلڈر جی ٹی روڈ گھکھڑ منڈی میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل  ملک اور عوام دشمن قوتوں کی ملک جمہوریت اور وفاق کے خلاف بڑی سازش تھی جسے آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی قبر پر کھڑے ہو کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ناکام بنادی ۔تقریب سے سرفراز احمد ساہی چوہدری آصف جٹ رانا محمد حنیف رانا شہباز ایڈووکیٹ مشتاق چیمہ مظہر ریاض چیمہ میاں راشد طفیل ظفراللہ چیمہ ہدایت اللہ بٹ یونس قیصر کھوکھر احمد علی چیمہ فیضان علی سندہو چوہدری احمد حسین چیمہ و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن