• news

گوجرانوالہ سرکاری یونیورسٹی سے محروم، وزیراعلی عوامی مطالبے پر توجہ دیں:اقبال گجر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر تعلیم چودھری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود سرکاری یونیورسٹی سے محروم ہے وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف گوجرانوالہ کے عوام کے مطالبے پر توجہ دیں اور فوری طور پر سرکاری یونیورسٹی کے لیے فنڈز کا اجرا کریں پنجاب اسمبلی کے فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود گوجرانوالہ کی حق تلفی ہوئی ہے اور طلبہ و طالبات کو تعلیم کے حصول میں مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ہے گوجرانوالہ کے عوام وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف یونیورسٹی کے قیام کے مطالبہ کو فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے فنڈزکا اجرا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن