• news

پیپلزپارٹی کے منشور میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دئے گئے: اعجازسماں

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے منشور میں ملک کی اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیے گئے ہیں، کیوں کہ اقلیتیں بھی اتنی ہی محب وطن ہیں جتنے ہم اور اپنی دن رات کی محنت سے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد سماں نے منیارٹی ونگ کے ضلعی صدر صفدر سہوترا کی رہائشگاہ پر ضلعی اقلیتی ونگ کی تنظیم کی طرف سے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 69ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ مسیحی برادری نے ہر موقع پر پیپلزپارٹی کا ساتھ دے کر ملک میں جمہوری نشونما کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ایلڈر دائود بھٹی، یوسف سرویا، سمی نواب گل، ہدایت بھٹی، نومی منشائ، یعقوب سرویا، امتیاز گل،ناصر مسیح گل، اندریاس سہوترا، پطرس مسیح، جارج پلوس غوری ودیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن