سازشی عناصر عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے : منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ،سٹی صدر و پارٹی ٹکٹ ہولڈرسید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ سازشی کا سازشی بیانیہ ہر طرف سے پٹ رہا ہے، جھوٹ در جھوٹ بولنے والے کے اپنے ساتھی اس سے نالاں ہیں، ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کا نام ونشان ختم ہو جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا، چوہدری منیر قمر واہگہ،سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ مداخلت اور سازش کا چورن اب نیازی کے اپنے گلے میں پڑنے والا ہے،پاکستانی معیشت کی تباہی کا اصل ذمہ دار بنی گالا کا پیرا سائیٹ ہے،انہوںنے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے طابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،جمہوریت دشمن سازشی عناصر بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں جو آج سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں اور عوام ان سے ساڑھے تین سالہ کارکردگی کا حساب مانگ رہی ہے۔