کرس گیل کی برطانوی وزیراعظم، سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات
لاہور(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی کابینہ سمیت سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات اور تصاویر کی دھوم مچ گئی۔ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں سپر سٹار کرکٹر کرس گیل کی انٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، کیربینز جارح مزاج بیٹرنے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی اور اپنے دستخط شدہ بلے پیش کیے۔اسی زبردست وِزٹ کے دوران کرس گیل برطانوی کابینہ اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت اپنے مداحوں سے بھی ملے، تصاویر کا خوب دور چلا جس نے میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔