• news

 قومی سکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا کیلئے روانہ ہوگا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل واحد تین روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی سکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا کیلئے روانہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن