انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا
لیڈز (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے لیڈز میں شروع ہو گا، انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم کو بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیم سن کی غیر موجودگی میں ٹام لاتھم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔