فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کی والدہ 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ سینئر سیاستدان فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔