• news

زر مبادلہ کے ذخائر  73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوگئے‘ سٹیٹ بینک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، سٹیٹ بینک  نے اعداد و شمار جاری کردیے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر  رہے۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 74 کروڑ  76 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8.23 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.97 ارب ڈالر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن