یکم جولائی سے بجلی ساڑھے 3 روپے مہنگی، کے الیکٹرک نے مئی کیلئے 11 روپے 33پیسے ایڈجسٹمنٹ مانگ لی
اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) یکم جولائی سے ملک بھر میںبجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف پر کیا جائے گا یکم جولائی سے بجلی تین روپے 50 پیسے اضافہ سے 20.41 روپے یونٹ یکم اگست سے مزید ساڑھے تین روپے مہنگی ہو جائے گی۔ 23.91 روپے فی یونٹ یکم اکتوبر سے 91 پیسے اضافہ کے بعد 24.82 روپے یونٹ ہو جائے گا ماہانہ 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسلام آباد سے نامہ نگار کے مطابق کے الیکٹرک نے مئی کی فیول چارجر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 33 پیسے کے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کر دی ہے منظوری کی صورت میں صارفین پر 22 ارب 65 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا نیپرا کی قوانین کے مطابق ماہانہ سماعت 4 جولائی کو کی جائے گی ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق ایک مہینے کے بل پر ہوگا ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد بلوں میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا۔