• news

وزیراعظم کو فضل الرحمن کا فون‘ امدادی ٹیمیں افغانستان بھیجنے کی درخواست

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ۔ دونوں رہنماؤں میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے فی الفور امدادی ٹیمیں بھجوانے کی درخواست کی جبکہ وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمسایہ ملک کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر ملک نقدی یا اجناس کی صورت میں مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔ جے یو آئی کی ذیلی تنظیموں سے گزارش ہے کہ عوام کو اس طرف متوجہ کریں۔ امدادی سامان کا انتظام کرکے متاثرین کو مہیا کریں۔ یہ اسلامی اخوت کا ثبوت دینے کا وقت ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے افغان بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن