• news

ڈس انفارمیشن بڑا مسئلہ ، نمٹنے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا : بلاول 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)  وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے گروپ آف فرینڈز کے افتتاحی اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن اس دور کا بڑا مسئلہ ہے۔ پاکستان نے دوست ملکوں کے ساتھ ملکر ڈس انفارمیشن کے خلاف اقدامات کئے ہیں۔ ڈس انفارمیشن کی روک تھام کیلئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈس انفارمیشن کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹی  کو مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جو رکن ممالک اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مسلسل بات چیت کر سکتی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا  آن لائن اور آف لائن غلط معلومات کی روک تھام کے لیے ایک بین الاقوامی لائحہ عمل ہونا چاہیے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کا محکمہ اطلاعات اس تناظر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن