• news

آصف زرداری  کی والدہ سپرد خاک: دادی کیلئے دعا کریں‘ بلاول 

نوابشاہ (نوائے وقت رپورٹ)  سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زرین آراء بخاری کو نوابشاہ  میں ان کے آبائی قبرستان بالو جا قبا میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں اپنی دادی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق  سابق صدر آصف علی زرداری  کی والدہ زرین آراء بخاری کی نماز جنازہ زرداری ہاؤس میں ادا کر دی گئی۔  نماز جنزہ میں آصف علی زرداری‘ پوتھے بلاول بھٹو زرداری‘ خاندان اور پارٹی سے تعل قرکھنے والے دیگر افراد ‘ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر  خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی۔  اس سے قبل مرحومہ زریں آراء بخاری کی تدفین میں شرکت کیل ئے ان کے پوتے وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری‘ پوتیاں آصف بھٹو زرداری‘ بختاور  بھٹو زرداری‘ بیٹیاں فریال تالپور‘  ڈاکٹر عذرا پیچوبو‘  خاندان کے دیگر افراد اور پارٹی رہنما کراچی  سے خصوصی پروازوں سے نواب شاہ پہنچے‘  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  نے متعدد  یادگار تصاویر شیئر کیں‘ ان تصاویر میں ان کے والد آصف علی زرداری‘  والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو‘ ان کی نانی نصرت بھٹو سمیت دیگر موجود  ہیں۔ وزیر خارجہ نے لکھا کہ انتہائی دکھ اور غم کے ساتھ اپنے دادا حاکم علی زرداری مرحوم کی بیوہ پیاری دادی زرین آراء زرداری مرحومہ  کے انتقال کی اطلاع دے رہا ہوں۔ آخر یں انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست  کی کہ میری دادی کے ایصال ثواب  کے لئے سورتہ فاتحہ پڑھیں۔بلاول بھٹو زرداری نے دادی کے جسد خاک کو خود لحد میں اتارنے کے بعد مٹی بھی ڈالی۔  نمازجنازہ سے لیکر تدفین تک میڈیا کو بھی دور رکھا گیا ہے۔ دریں اثناء زرداری ہاؤس نوابشاہ میں آصف  علی زرداری، فریال تالپور، عذرہ فضل پیچوہو، بلاول بھٹو زرداری، آصف بھٹو زرداری و دیگر خاندان کے لوگوں سے اظہار تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن