ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے سلور میڈل جیت لیے
ملتان (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈل جیت لیے۔روس میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ دو ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ۔ چیمپیئن شپ کے فائنل میں روس کے ریسلر نے پاکستان کے وقاص افضل کو جبکہ کرغزستان کے ریسلر نے پاکستان کے محمد سعد کو شکست دی۔چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت 45 ممالک کے ریسلرز شریک ہیں۔ پاکستان کے 10 ریسلرز مزید مختلف کیٹیگریز میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔