• news

 ضمنی انتخابات میں عمران خان کے  امیدوار کامیاب ہوں گے: صدیق مہر 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ٹکٹ ہولڈر این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوامی طاقت سے قائد عمران خان کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،امپورٹڈ حکمران جتنی بھی کوشش کرلیں اب عوام انکی میچ فکسنگ کامیاب  نہیں ہونے دیں گے،عوامی عدالت سے ضمیر فروشوں کی شکست یقینی ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی مارچ کرنیوالوں کو آج مہنگائی کیوں نظر نہیں آ رہی،جب تک امپورٹڈ حکمران ہم پر مسلط رہیں گے تب تک ملک وقوم کے مسائل میں اضافہ ہوتا جائے گا،اس لئے مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن کرنیوالی حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن