اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں: خالد جاوید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انجمن اساتذہ پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے وفد کی صدر ضلع گوجرانوالہ رانا محمد شاذب خاں کی زیر قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک خالد جاوید اعوان سے ملاقات ،چارج ملنے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ملک خالد جاوید اعوان نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔ایس ٹی آئیز کی تنخواہوں کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن کی ہدایات کا انتظار ہے جیسے ہی کوئی ڈائریکشن آئیں گی اس پر فورا عمل ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق انصاف آفٹر نون سکول پروگرام کو روکا نہیں جائے گا ہزاروں بچوں کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے اسکو جاری رکھا جائے گا اور ہائی سکولوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔کابینہ میٹنگ میں پاس ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔آئی اے ایس پی میں پڑھانے والے اساتذہ کے بقایا جات بھی جاری ہوچکے ہیں۔ وفد میں خالد مسعود چشتی مرکزی رہنما انجمن اساتذہ پاکستان ،رانا محمد شاذب خاں صدر انجمن اساتذہ ضلع گوجرانوالہ، امداد اللہ کاہلوں صدراے ای اوزایسوسی ایشن گوجرانوالہ ،افضل ہنجرا ، احسان گورائیہ ،طاہر فاروق بٹ ،عثمان ظفر ورک ،اطہر نذیر ، قمر شہزاد،حسیب احمد ،برہان الواحد، ضیا اللہ سرا ،محمد فیصل شامل تھے۔