• news

یونین سی بی اے کا ہنگامی اجلاس،ملازمین کو جائز حق سے محروم کرنا لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے

لاہور (نیوز رپورٹر) سٹینڈنگ کمیٹی سینٹ آف پاکستان نے واپڈا و محکمہ بجلی کے ایک لاکھ پچاس ہزار ملازمین کیلئے بجلی کی قلیل سہولت بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں نقد رقم تنخواہ میں دینے کی سفارش کی ہے۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے ایک ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیربرائے توانائی حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ واپڈا محکمہ بجلی کیلئے ملازمین کے اس معمولی جائز حق سے محروم کرنا لیبر قوانین کی نہ صرف خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم پاکستان مداخلت کرکے اس غیر قانونی فیصلہ کو واپس کرائیں ورنہ ملک بھر کے محنت کش احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن