• news

شیخ محمود آفندی کی وفات عالم اسلام کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے: مولانا فضل الرحمان

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترکیہ کے ممتاز عالم دین شیخ محمود آفندی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ آفندی کی وفات حسرت آیات ترکیہ کیلئے بالخصوص اور عالم اسلام کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔ شیخ آفندی خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ترکیہ میں علوم اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کی علامت تھے۔ شیخ کا تدین ،تقوی اور شعائر اسلام سے محبت مثالی تھا۔دعا گو ہوں کہ اللہ کریم شیخ کی کامل مغفرت فرمائے ۔ متعلقین سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن