• news

افغانستان میں زلزلہ عالمی اداروں کو فوری امداد فراہم کرنی چاہئے:مولانا عبدالغفار روپڑی ودیگر

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) افغانستان میں زلزلہ عالمی اداروں کو فوری امداد فراہم کرنی چاہئے۔ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں بغیر کسی تعصب کے افغان بھائیوں کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوہاب روپڑی،  مولانا شکیل الرحمان ناصر حافظ عبدالوحید شاہد نے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے افغانستان کی حکومت سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے اور زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد صحت و تندرستی عطاء فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن