مہنگائی کے ہاتھوں مجبور لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے:مفتی نعیم جاوید نوری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ممتاز عالم دین وجامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی گیٹ لاہور کے ترجمان علامہ مفتی نعیم جاویدنوری نے کہا کہ ہوش ربا مہنگائی کے ہاتھوں مجبور غریب اور سفید ہوش لوگوں کو وقف قربانیوں کا گوشت با وقار طریقے سے گھر گھر پہنچائیں گے۔ اس اہم کار خیر کیلئے جامعہ حنفیہ کے ناظم اعلی صاحبزادہ مفتی طاہرشہزاد سیالوی نے اپنے ادارے کے اساتذہ و طلباء سے کہا کہ ہمیں مہنگائی کے ہاتھوں مجبور لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔