• news

حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے: ناظم شوکت

لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے بجلی اور پانی کی جبری لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے خادم پاکستان وزیراعظم شہبازشریف سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف مینشن(گنگارام ہسپتال چوک) میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی نہیں آرہا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے کاروباری حلقوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ الفلاح بلڈنگ میں بجلی کی غیراعلانیہ بندش سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ لہٰذا لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن