• news

 جوڈیشل کمیشن کا اجلاس30 جون کو طلب 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس نے 30 جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملہ پر غور کیا جائے گا ۔ زرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کے نام کی سفارش کردی ہے ،جسٹس شاہد وحید لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں، واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت تین ججز کے عہدے خالی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن