عامر لیاقت کی خالی نشست پر 31 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے‘ فاروق ستار بھی شامل
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے نامزدگی فارم جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔ ضمنی انتخاب کیلئے 2 دن میں 31 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ فارم جمع کرانے والوں میں سے 27 کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہے۔ 4 آزاد امیدواروں نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر 31 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 جون و جاری ہوگی جبکہ 27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ این اے 245 پر ضمنی انتخاب کیلئے 27 جولائی کو پولنگ ہوگی۔