الہان عمر کی بھارت کو خصوصی تشویش والا ملک قرار دینے سے متعلق قرار داد امریکی کانگریس میں پیش
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے بھارت کیخلاف قرار داد پیش کر دیں الیان عمر نے قرار داد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی الہان عمر کی قرارداد کو پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کی حمایت حاصل ہے قرار داد میں بھارت کو خاص تشویش کا حاصل ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے بھارتی حکومت مسلمانوں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے امریکہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے۔