• news

ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کریگی: افضال حیدر 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف بھاری اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کریگی جھوٹے مقدمات کے اندراج اور انتقامی کارروائیوں سے کارکنوں کے حوصلوں کو پست نہیںکیا جاسکتا اب سیاست میں عوام کے مینڈیٹ کو فروخت کرنیوالوں کی کوئی گنجائش نہ ہے مفادات کی سیاست کی خاطر وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں نے سیاست کے اندر جو گند ڈالا ہوا ہے آ ج اس کو صاف کرنے کا وقت آگیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے پی پی 140 میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چودھری خرم شہزاد ورک کے اعزاز میں اپنے دفتر میں تقریب سے خطاب کر تے اس موقع پر رانا بلال محمودخاں،ملک آصف ،گلفام ریاض ورک، چودھری فضل ورک،احسان خان ،احسان بل ،محمدشعیب کمبوہ سمیت دیگر موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن