• news

لیگی قیادت پر الزام تراشی کرنیوالوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے : عمران رحمت

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت پر الزام تراشی کرنیوالوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے لیگی قیادت کو کردار کشی کی بدترین مہم کا نشانہ بنایا گیا کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر قید و بند کی صعوبتوں سے دوچار کیا گیا اور سخت ترین ٹرائل کے باوجود آج تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ہماری قیادت کا دامن صاف ہے کرپشن کے الزامات لگانے والوں کے ہاتھ ناکامی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن