امپورٹڈ حکومت نے قوم کو تباہ کر دیا: میاں ارقم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امپورٹڈ حکومت نے ملک و قوم کو تباہی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں آئے روزاضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے مہنگائی پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے اس مہنگائی کا بھر پور مقابلہ کرتے ہوئے اس کو ختم کر ے گی ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی صدر امیدوار پی پی56 میاں ارقم خان نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔ عمران خان سچا ، بہادر اور نڈر لیڈر ہے عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا ۔