پی ٹی آئی ہی ملک کو مہنگائی کے طوفان سے نکالے گی: رضوان بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی60 رضوان اسلم بٹ نے اپنے مرکزی دفتر فوڈ سٹریٹ میں پی ٹی آئی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسترد شدہ حکومت نے عوام کو ہر طرح سے مشکلات کے اندھیروں میں دھکیل کر ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہی ملک اور اس کی عوام کے لیے بہتر ہے امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی ملکی معشیت اور یہاں کی عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے آئے روز کی مہنگائی سے عوام تنگ آچکی ہے پٹرول ،گیس ،بجلی،آٹا سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہونے سے عوام دو وقت کی روٹی سے ہاتھ دو بیٹھی ہے لیکن عمران خان بھر پور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی عوام کو مہنگائی کے اس طوفان سے ہر صورت نکال کر ہی دم لے گی۔