(ن) لیگ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی ضامن ہے :شہزاد انور ‘ عرفان حیدر
کھاریا نوالہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وکار ڈیلر ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں شہزاد انور اورحافظ عرفان حیدر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ حقیقی معنوں میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی ضامن ہے جس نے اپنے ہر دور حکومت میں معاشی ترقی پروان چڑھائی اور روزگار کے مواقع پیدا کر کے عوام کی مالی و معاشی مشکلات کا اذالہ کیا ملک میں انفراسٹرکچر کی مضبوطی بھی نواز لیگ کی قیادت کا کریڈٹ ہے شریف برادران کی قیادت میں پاکستان ہمیشہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا۔