• news

مقتدر قوتیں جان لیں امریکہ کو اڈے دینے کا تصور بھی ہلاکت خیز ہے:شجاع الدین شیخ


لاہور(خصوصی نامہ نگار )تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ مقتدر قوتیں جان لیں کہ امریکہ کو اڈے دینے کا تصور بھی ہلاکت خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے ہمارے خطے میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ایسے میں ہمارے حکومتی ایوانوں اور عہدیداروں سے جڑے ہوئے انتہائی قریبی لوگ یہ مشورہ باآواز بلند دے رہے ہیں کہ پاکستان امریکہ کو اپنی فضائی حدود میں کاروائیاں کرنے کی کھلی چھٹی دیدے۔ 

ای پیپر-دی نیشن