پنجاب حکومت نے سپورٹس سینٹر آایکسیلینس کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سپورٹس سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ سینٹر اگلے مالی سال میں یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں تعمیر کیا جائے گا۔ جی سی یونیورسٹی کا سپورٹس سینٹر پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔ سینٹر میں عالمی معیار کی سپورٹس ٹریننگ کی سہولیات کے علاوہ 150 کے قریب کھلاڑیوں کے قیام کی بھی سہولیات ہوگی۔