• news

مہناز اکبر عزیز سے ارکان د انیال عزیز کی صحت بارے دریافت کرتے رہے 


قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)کی رکن مہناز اکبر عزیز سے ارکان ان کے شوہر اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی صحت بارے دریافت کرتے رہے۔ اپوزیشن رکن اور پی اے سی کے چیئرمین نور عالم
 خان، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اور وزرا و ممبران نے ان کی نشست پر جاکر ان سے دانیال عزیز کے حادثہ پر اظہار ہمدردی کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات کی وجہ سے حاضری کم رہی جبکہ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے ایوان کو بتایا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے بجٹ پر بحث سمیٹی جانی تھی یہ اہم دن تھا تاہم ارکان نے نماز جنازہ میں شریک ہونا تھا وہ اجازت لے کر گئے ہیں اس لئے ایوان میں حاضری تھوڑی کم ہے۔ سردار ایاز صادق نے (صفحہ6پر بقیہ نمبر)
کہا کہ ہمارے سابق ایم این اے دانیال عزیز کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر کرائیں، آصف علی زرداری کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی جائے، ہم نے نوابشاہ جانا ہے اس لئے ہائوس میں حاضری کم ہے۔ ارکان ہم سے پوچھ کر گئے ہیں، آج اہم دن ہے وزیر خزانہ نے بحث سمیٹنی ہے۔ اسامہ قادری نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کیلئے بھی فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ سپیکر نے بتایا کہ گزشتہ روز دعا کرائی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں افغانستان میں  زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے فاتحہ خوانی کرائی۔ مسلم لیگ(ن)کی رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کے شوہر اور سابق ایم این اے دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی گئی۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے دانیال عزیز کی صحت یابی کے لئے دعا کرائی۔حکومتی وزراء نے مولاناعبدالاکبر چترالی کو حکومتی نشستوں پر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔سپیکرنے مولاناعبدالاکبر چترالی کو بارباردرخواست کرنے کے باوجود بات کرنے کاموقع نہ دیااور اجلاس ملتوی کردیا۔ا جلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور اس کے بعد ایاز صادق نے بھی ان کو حکومتی نشستوں پر بیٹھے کی دعوت دی جس پر انہوں نے سپیکرکو کہاکہ وہ اس پر ذاتی وضاحت دیناچاہتے ہیں مگر سپیکر نے ان کوبات کرنے کی اجازت نہیں دی ایاز صادق کی تقریر سے پہلے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ اس کے بعد آپ کو بولنے کی اجازت دے دی جائے گئی مگر اس کے بعد خواجہ آصف کوبات کرنے کی اجازت دے دی گئی خواجہ آصف کے بات کرنے کے بعد انہوں نے دوبارہ بات کرنے کی اجازت مانگی مگر سپیکر نے اجلاس پیر کی شام 5بج تک ملتوی کردیا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد مولاناعبدالاکبر چترالی حکومتی ارکان کے پاس گئے اور کہاکہ میں اس کاجواب پیر کودوں گا۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مولانا عبدالاکبر چترالی اگر اپنے لوگوں کے کام کرانا چاہتے ہیں تو حکومتی بینچز پر آجائیں انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کرسی پیاری ہے یا عوام؟آ ئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ ہم سے کسی پارٹی نے نہیں حکومت پاکستان نے معاہدہ کیا تھا، وفاقی وزیر ایاز صادق نے اپوزیشن رکن عبدالاکبر چترالی کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ آپ کو کرسی عزیز ہے یا حلقے کے عوام کے مسائل اہم ہیں چترالی صاحب کو فیصلہ کرنا ہو گا،انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے عبدالاکبر چترالی کے خلاف ریفرنس بھی تیار ہے یہ سب کے دوست ہیں اس لئے کارروائی نہیں کر رہے اگر حکومتی بنچز پر نہیں بیٹھیں گے تو ریفرنس بھی آسکتا ہے ہمارے ساتھ بیٹھیں مل کر مفتاح صاحب سے مسائل حل کروائیں گے ۔
 ڈائر ی 

چوہدری شاہد اجمل

چوہدری شاہد اجمل

ای پیپر-دی نیشن