• news

لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار ، طیاروں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا


 لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار سے  طیاروں کو لینڈنگ ٹیک آف میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 759 آدھے گھنٹے  تک پرندوں کی وجہ سے پرواز نہ کرسکی۔ پرندوں کے غول موجود ہونے کی وجہ سے حج پرواز کو اے ٹی سی نے پرواز کی اجازت نہیں دی تھی۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ بحرین ، کراچی اور دبئی جانے والی پروازوں کو بھی دشواری کا سامنا رہا البتہ ائیرپورٹ کے اطراف سے پرندوں کے تدارک میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔  ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ مسلسل پرندوں کو بھگانے میں مصروف ہے، وقفے وقفے سے رن وے سی اے اے کے شوٹرز برڈ شوٹنگ کررہے ہیں۔  ضلعی انتظامیہ نے ائیرپورٹ کے اطراف سے کچرہ کنڈیاں ختم کرنے کا آپریشن تاحال شروع نہیں کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن