فیصل آباد: گھریلو تنازعہ پرکمسن بیٹی کو قتل کر دیا‘ بیوی سمیت 3 بچے زخمی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو تنازعہ پر مشتعل شخص نے کمسن بیٹی کو قتل جبکہ بیوی اور تین بچوں کو شدید زخمی کر دیا، آر پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے، تفصیل کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ قائد اعظم پارک گلی نمبر چھ ملک پور کے رہائشی ذیشان نے گھریلو جھگڑے کے دوران مشتعل ہو کر تیز دھار آلے کے وار کر کے اپنی بیوی ستائیس سالہ شمع بی بی اور اپنے بچوں تین سالہ انوشہ بی بی، تین سالہ ہما بی بی، دو سالہ ثمن بی بی اور چار سالہ طلحہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔
، جس کے نتیجے میں تین سالہ انوشہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔