ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ ‘ شاہ زیب خان نے کانسی کا تغمہ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تغمہ جیت لیا۔کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے ہی روز مائنس 54 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب نے کوارٹر فائنل میں تھائی کھلاڑی کوشکست سے دوچار کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور کانسی کے تمغے کو یقینی بنایا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب اردن کے کھلاڑی سے دو صفر سے ہار گئے، اردن کے کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں 17 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، دوسرے راؤنڈ میں 7 کے مقابلے میں 17 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 10 رکنی ٹیم حصہ لے رہی ہے۔