• news

چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ ‘صوبائی مرحلہ آج سے شروع

ؒٓلاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی ایچ ایف نے پہلی چیف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2022 کے انعقاد کیلئے پہل کی ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کیے جانے والے ایونٹ کا مقصد گراس روٹ لیول یعنی کلب کی سطح پر کھیل کو فروغ دینا ہے۔ چیمپئن شپ کو چار مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ضلعی، ڈویژنل، صوبائی اور قومی سطح شامل ہیں۔ فائنل نیشنل راؤنڈ میں کل 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چار ٹیمیں پنجاب، دو ٹیمیں سندھ، دو ٹیمیں کے پی کے، ایک ٹیم بلوچستان اور ایک ٹیم اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئن شپ کا آغاز ضلعی سطح پر 72 اضلاع اور 718 کلبوں کیساتھ ہوا۔صوبائی سطح کا مرحلہ آج سے 03 جولائی 2022 تک جاری رہے گا۔ کل 31 کلب ٹیمیں جن میں پنجاب کی 9 ٹیمیں، 7 کے پی کے، 6 سندھ، 6 ٹیمیں بلوچستان اور 1، اسلام آباد، جی بی اور اے جے کے کی ٹیمیں کوالیفائی کرنے کیلئے مقابلہ کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن