عمران خان سے رابطہ منقطع ، شہباز شریف سے اچھے تعلقات کا خواہاں : رمیز راجہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رابطہ منقطع کرنے کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوںنے انکشاف کیا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے فوراً بعد ان سے رابطہ منقطع کر دیا۔ میں نے ان سے کافی عرصے سے بات نہیں کی۔ رمیز راجہ نے پی سی بی کے موجودہ سرپرست اعلیٰ کا احترام کیا اور پی سی بی کے دفتر سے ہٹائے جانے کی قیاس آرائیوں کے باوجود ان کیساتھ تعلقات استوار کرنے پر زور دیا۔ ہم قیاس آرائیوں کے ارد گرد نہیں رہ سکتے۔ میرا ماننا ہے کہ سیاسی اختلافات کے علاوہ تسلسل کی ضرورت ہے۔ دیکھیں، ہمارے وزیر اعظم ہمارے سرپرست اعلیٰ ہیں، ہم نے ان سے وقت مانگا ہے اور اگر وہ ہم سے ملیں گے تو ہم انہیں اپنے کام کے بارے میں بتائیں گے۔میرے خیال میں یہاں انا کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آخر میں، ہم سب کرکٹ کی ترقی چاہتے ہیں۔ اگر آئین میں ہر بار چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے بارے میں کچھ ہے تو اسے آگے بڑھائیں، ورنہ انفرادی خواہشات کی تکمیل کھیل کے حق میں کام نہیں کریگی۔ گیند وزیراعظم شہباز شریف کی کورٹ میں ہے۔