• news

سیلونز، رئیل اسٹیٹ بروکرز کو مشاورت سے ٹیکس نیٹ میں لائینگے: مفتاح 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وہ ریسٹورنٹس، بلڈرز اور ریئل اسٹیٹ بروکرز کو چند ماہ میں ’مشاورت کے ساتھ‘ ٹیکس کے دائرہ کار میں لائیں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا وہ ’بہت سی جنگیں‘ لڑ سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم  آہستہ آہستہ لاکھوں دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، میں جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا ہو اور یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ چند ماہ میں ان تمام پروفیشنل افراد کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لاؤں گا جن کا ذکر ہوا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے چھوٹے دکانداروں اور جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان کی ایسوسی ایشن سے بات کی تھی۔ اب میں ریئل سٹیٹ بروکرز، بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپرز، کار ڈیلرز، ریسٹورنٹس، سلونز وغیرہ کو ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا لیکن کچھ بھی زور زبردستی نہیں بلکہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے اصلاحات سلمان صوفی نے بھی ٹوئٹ کر کے تصدیق کی کہ وزیراعظم اب ریئل اسٹیٹ، بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپرز اور مزید کو ٹیکس دائرہ کار میں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام بتدریج اور مفتاح اسماعیل کے ساتھ ان کے نمائندوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن