یوکرائن میں روسی طیارہ تباہ 4فوجی ہلاک نیٹو ممالک ماسکو کیساتھ خطرناک چھیڑ چھاڑ کررہے وزیر خارجہ
ماسکو (آئی این پی، این این آئی) یوکرائن میں بمباری کیلئے جانا والا روس کا جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 4 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ ملک کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ ایندھن بھروانے کے بعد یوکرائن میں بمباری کے مشن پر جا رہا تھا۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خود ساختہ جوہری اتحاد نیٹو ممالک روس کے ساتھ مسلح تصادم کے دہانے پر خطرناک حد تک چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے باہمی خطرات کے ساتھ ساتھ کانفرنس کے روسٹرم سے انفرادی بیانات، یوکرائنی تنازعہ کے تناظر میں فریقین کی کانفرنس (جوہری ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق)کی کانفرنس کے موقع پر دیئے گئے بیانات مبینہ طور پر جوہری بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روس کی طرف سے جوہری خطرہ نہیں تھا۔ روس کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا نہیں سنا گیا اور نہ ہی دھمکی دی گئی۔ روسی ساختہ میزائل یو ٹرن مارتے ہوئے واپس آکر اپنے ہی لانچر سے ٹکرا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ائیر ڈیفنس میزائل کے واپس لانچر سے ٹکرانے کا واقعہ گزشتہ روز یوکرین کے شہر لوہانسک کے علاقے میں پیش آیا جہاں میزائل 180 ڈگری میں درمیانی ہوا میں مڑ کر تقریباً عین اسی مقام پر گرا جہاں سے اسے لانچ کیا گیا تھا۔
یوکرائن