• news

دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ‘ ملحقہ اضلاع میں وارننگ جاری

بیٹ ظاہر پیر‘ کوئٹہ (نامہ نگار‘ این این آئی) دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ‘ چناب کے ملحقہ اضلاع میں وارننگ جاری کر دی گئی۔ جن میں رحیم یار خان‘ حافظ آباد‘ چنیوٹ‘ جھنگ‘ مظفر گڑھ‘ ملتان‘ ہیڈ پنجند کے علاقہ جات جس میں کچی لعل ۔ کندرلہ‘ چک کیہل رسول پور کچی شکرانی بختیاری بیٹ احمد تحصیل لیاقت پور کے ملحقہ علاقوں نور والا‘ بیٹ بلوچ‘ بیٹ بھٹو‘ بھلہ جھلن‘ بستی عزیز آباد سمیت دیگر علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ادھر بلوچستان میں حالیہ پری مون سون بارشوں کے نتیجے میں صوبے کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ،ڈیمز بھرنے سے ان علاقوں میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی گنجائش 350فٹ ہے حالیہ بارشوں کے باعث  پانی آنے کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 331فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ میرانی ڈیم  میں پانی کی سطح 243فٹ ہوگئی ہے یہاں پانی جمع کرنے کی گنجائش 244 فٹ ہے۔ باقی ڈیمز کی بھی یہی صورتحال ہے۔
سیلاب خطرہ

ای پیپر-دی نیشن