• news

iاے ڈی آر سے  عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کیا جاسکتا ہے،ڈاکٹر رحیم 

اسلام آباد(صلاح الدین خان )ڈی جی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ڈاکٹر رحیم اعوان نے کہا ہے کہ (ADR)الٹر نیٹ ڈسپویٹ ریزولوشن یعنی تنازعات کے متبادل حل کرکے ذریعے شہریوں کے مسائل کم اور عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کیا جاسکتا ہے ، دورہ ترکی کے دوران انہوں نے اے ڈی آر طریقہ کا ر کا جائزہ لیا اور اسے پاکستان میں رائج کرکے فوائد حاصل کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ترکی نے فیملی مقدمات، یونینز مقدمات، پراپرٹی مقدمات میں آؤٹ آف کورٹ (اے ڈی آر)کے تحت سالوں سے چلنے والے ہزاروں مقدمات ختم نمٹائے ،تنازعات کے متبادل حل کے ذریعے معاشرتی مسائل جو بڑھ کر عدالتوں تک پہنچ جاتے ہیں کو ختم کیا جاسکتا ہے ترکی کے دورے کے دوران انہوں مختلف کا جائزہ لیا سسٹم، مصالحتی کمیٹیوں، کا مشاہدہ کیا وہ بہت پر امید ہیں، پاکستان میں اس وقت تقریبا 23لاکھ کے قریب مقدمات التواء کا شکار ہیں ججز، اور سہولیا ت کی کمی ہے جس کی وجہ سے یہ مقدمات کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں اے ڈی آر کے تحت انہیں جلد نمٹا کر لوگوں کو انصاف فراہم کیا جاسکتا ہے۔ 
ڈاکٹر رحیم اعوان

ای پیپر-دی نیشن