فیصل آباد‘ قصور‘ معذور سمیت 2 خواتین اور 2 بچوں سے زیادتی
فیصل آباد‘ قصور(نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں جسمانی معذور لڑکی سمیت دو خواتین اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تھانہ رضا آباد کے علاقہ داتا کالونی میں عذرا بی بی کا بہنوئی ریاست علی اس کی ہاتھ پاؤں سے معذور بہن (ع) بی بی کو اٹھا کر گھر کی چھت پر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ ملزم نے مزاحمت پر متاثرہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا بازو توڑ دیا، تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 53 گ ب میں عدیل وغیرہ چار ملزمان (ب) بی بی کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر ملزم عدیل اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ خاتون ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی، تھانہ گڑھ کے علاقہ گڑھ موڑ میں صدی احمد نے علی احمد کے چار سالہ بیٹے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی گاؤں عطر سنگھ والا میں اوباش کی کمسن بچے سے زیادتی۔ سرحدی گاؤں عطر سنگھ والا کے محنت کش محمد علی کا نو سالہ بیٹا علی شیر گھر میں موجود تھا کہ اہلخانہ کی عدم موجودگی میں ہمسایہ غلام محمد گھر داخل ہوا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کے رونے کی آواز سن کر والد اور دیگر اہل دیہہ موقع پر آگئے جبکہ ملزم بچے کو برہنہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم غلام محمد معصوم بچوں سے زیادتی کا عادی مجرم ہے۔ دیپالپور سے نامہ نگار کے مطابق یتیم لڑکی کو زبردستی اغواء کر کے اوباش کے ہاتھوں فروخت کردیا جو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا پولیس نے بیوہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا بتایا گیاہے کہ نواحی گائوں چک 47ڈی کی رہائشی بیوہ رضیہ بی بی خریداری کے لئے گئی تو ایک عورت سمیت پانچ ملزم جاوید، عبدالحمید وغیرہ نے اس کی 13/14سالہ بیٹی (آ) کو اغواء کر لیا اور جاوید کے ہاتھوں پانچ لاکھ روپے میں فروخت کر دیا جو اس کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بذریعہ پنچائت لڑکی کو واپس کر دیا گیا۔
زیادتی