زیادتی کا ملزم سیشن عدالت سے بری، بیوی نے جھوٹا مقدمہ کرایا تھا
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے زیادتی کے مقدمے کا ملزم بری کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد نے ملزم عابد حسین کو بری کرنے کا فیصلہ جاری کیا، ملزم کے کیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف اسکی بیوی سونیا بی بی نے نکاح سے مکر کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا، خاتون سونیا بی بی نے شریعت اور قانون کے مطابق ملزم عابد حسین سے شادی کی جس میں سے ایک بیٹی معصومہ بھی پیدا ہوئی، بیٹی کی پیدائش کے چند ماہ بعد خاتون کی اپنے آشنا کے ساتھ دوستی ہو گئی، خاتون سونیا بی بی نے آشنا کے کہنے پر اپنے شوہر عابد حسین کیخلاف اغواء اور زنا کا مقدمہ درج کروا دیا، فیصل باجوہ نے خاتون کے اصل نکاح نامے پر انگوٹھوں کے نشانات کا موازنہ کرانے کیلئے درخواست دی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت کے حکم پر خاتون کے نکاح نامے پر دستخطوں کا موازنہ کروایا گیا، فرانزک رپورٹ نے عدالت میں خاتون کے جھوٹ کی کہانی بے نقاب کر دی، مدعیہ اور پراسکیوشن کی طرف سے ملزم کو بری کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سزا دینے کی استدعا کی گئی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ مقدمہ معاشرے میں پھیلی بے راہ روی کی بدترین مثال ہے، خاتون نے مذموم مقاصد کیلئے میاں بیوی جیسے پاک اور مقدس رشتے کو بدنام کیا، خاتون نے اپنی ہی پیدا کردہ بیٹی کو بھی ناجائز اولاد ثابت کرنے کی کوشش کی۔
ملزم بری