• news

سکھ یاتریوں کی گوردوارہ پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی جاری

حسن ابدال (نامہ نگار) مہاراجہ رنجت سنگھ کی برسی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چار سو سے زائد انڈین سکھ یاتری گذشتہ روز خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ پنجہ صاحب کی یاترا کے لیے حسن ابدال پہنچے ۔ حسن ابدال پہنچے پر مقامی انتظامیہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے عملے نے سکھ یاتریوں کو بھر پور استقبال کیا۔ انڈین اور مقامی سکھ یاتریوں نے ہفتہ کے روز گوردوارہ پنجہ صاحب میں ماتھا ٹیکی، اشنان ، پاٹ، یاترا پنجہ صاحب اور قریبی پہاڑ پر واقع مسلمان بزرگ بابا ولی قندہاری کے مزار پر حاضری سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتری دو روزہ قیام کے دوران مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد 26جون کو حسن ابدال سے خصوصی بسوں کے زریعے لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنے دیگر مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے جس کے بعد سکھ یاتری 30جون کو بھارت واپس روانہ ہوجائیں گے ۔ سکھ یاتریوں کی حسن ابدال آمد کے موقع پر یاتریوں کے قیام و طعام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ 
 مذہبی رسومات

ای پیپر-دی نیشن