• news

حکمرانوں کے کہنے پر 100روپے نہیں ملتے، چین نے فوج کو امداددی ،شیخ رشید 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے مہنگائی کی شرح 30فیصد بڑھ گئی سپر ٹیکس صنعتوں کو اور 10سے 40ہزار دوکانوں پر فکسڈ ٹیکس ظلم ہے سیاسی لوٹوں کی پیمنٹ ڈالروں میں ہوئی، ہر کوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کر نے دی جاتی، کفن اور قبر کا ریٹ دوگنا ہو گیا ہے غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے، گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا چین نے امداد فوج کے کہنے پر دی ہے حکمرانوں کے کہنے پر 100روپے نہیں ملتے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، 15روز سے غریب کے خلاف گلہ گونھٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف ابھی بھی فیصلہ نہیں کر رہا، اب سانس لینے پر بھی ٹیکس لگنا باقی ہے جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن