• news

امریکی طبی ماہرین نے وٹامن کی گولیوں کو پیسے کا ضیاع قرار دیدیا

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) سائنس دانوں اور غذائی ماہرین نے ایک آواز میں کہا ہے کہ ’وٹامن سپلیمنٹ کا مجموعہ‘ آپ کو تندرست نہیں رکھ سکتا بلکہ رقم کا ضیاع  ہے جبکہ ورزش اور غذا سے ہی صحت و تندرستی ممکن ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق اس بات کے واضح ثبوت نہیں ملے کہ ملٹی وٹامن اور مائیکرو نیوٹرینٹ سپلیمنٹ کے امراضِ قلب اور کینسر کو ٹال سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس پر ایک اداریہ لکھا ہے اور کہا ہے کہ ایک وٹامن، دو یا پھر بہت سارے وٹامن کے مجموعوں کے ان دو امراض میں کمی یا بچاؤ کے ’واضح ثبوت‘ نہیں ملے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ بعض سپلیمنٹ کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
امریکی طبی ماہرین

ای پیپر-دی نیشن