• news

خون کا ہر قطرہ پرویز الٰہی، مونس کیلئے حاضر، حسین الٰہی 

گجرات (نامہ نگار)سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے کہا(ق) لیگ کو چھوڑنا میرے لئے آسان فیصلہ نہیں تھا دو راستے تھے ایک راستے میں حکومت ، وزارتیں تھیں دوسرے میں راستے پر مشکل وقت تھا لیکن پاکستان کے حق میں جو راستہ تھا وہ اختیار کیا ، مجھے شرم آتی تھی ایک طرف چوہدری پرویز الٰہی ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور اپوزیشن میں واحد وہ کھڑے ہیں مونس الٰہی ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ضمانت پر ہیں جبکہ دوسری طرف چوہدری شجاعت حسین کے دونوں بیٹے حمزہ اور شہباز شریف کو مل کر کہہ رہے ہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری مونس الٰہی کیساتھ کھڑے ہیں میری ہر کوشش ، خون کا ہر قطرہ ، پسینے کا ہر قطرہ انکے  لئے حاضر ہے ، جنہیں لگتا ہے کہ گجرات میں سیاست کرنا مذا ق ہے ایک دفعہ ڈرائنگ روم سے باہر نکل کر گجرات آئے تو سہی انہیں پتہ تو لگے سیاست ہوتی کس طرح ہے آج نواز شریف اور زرداری کو نظر آیا ہے کہ انہیں ہم حلقوں میں اور ضلع گجرات ، چکوال میںا نہیں نہیں ہر اسکتے تو یہ ہمارے گھر میں لڑائی ڈال رہے ہیں یہ میرا وعدہ ہے کہ یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے اس بات کا بھی بدلہ لیں گے۔چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ سوال کیا جائے کہ کیوں ایسا کیا تو کہتے ہیں ہم نے زبان دیدی تھی تو بھئی یہ بتائو جو 2018 میں زبان کی تھی وہ کدھر گئی۔
؎حسین الہٰی

ای پیپر-دی نیشن